کشمور: ڈاکوؤں کا پولیس چیک پوسٹ پر حملہ، 2 اہلکار شہید

کشمور: ڈاکوؤں کا پولیس چیک پوسٹ پر حملہ، 2 اہلکار شہید فائل فوٹو کشمور: ڈاکوؤں کا پولیس چیک پوسٹ پر حملہ، 2 اہلکار شہید

سندھ کے ضلع کشمور میں ڈاکوؤں نے پولیس چیک پوسٹ پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار شہید ہو گئے۔ حملے میں فائرنگ سے ایس ایچ او سميت 4 اہلکار زخمی بھی ہوئے۔

پولیس کے مطابق کشمور میں کچے میں نئی چیک پوسٹ قائم کی جا رہی تھی کہ ڈاکوؤں نے حملہ کر دیا، پولیس کی جوابی فائرنگ سے ڈاکو فرار ہو گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ شہید اہلکاروں میں صابر علی اور احد علی ڈومکی شامل ہیں۔ حملے میں زخمی ہونے والوں کو رحیم یارخان اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔

install suchtv android app on google app store